اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شیپنگ اور پورٹس کے محکمے کے ڈائریکٹرجنرل بہروز آقائی نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی اور غیر ملکی تاجر، ہندوستان سے براہ راست سامان چابہار بندرگاہ پرمنگوا سکتے ہیں اور اس کے بعد وہاں سے اسے دیگر ملکوں کے لئے روانہ کر سکتے ہیں-
انہوں نے کہا کہ ہندوستان سے چابہار بندرگاہ کے لئے سامان کی منتقلی میں فی کنٹینر سات سو پچاس ڈالرکی بچت ہوتی ہے-
شیپنگ اور پورٹس کے محکمے کے مذکورہ عہدیدار کا کہنا ہے کہ خلیج فارس کے ملکوں کے درمیان براہ راست سامان کی منتقلی کی سپلائی لائن تیار کرنے سے بھی اس علاقے کی ترقی و پیشرفت میں اہم مدد ملے گی-
ان کا کہنا تھا کہ چابہار بندرگاہ میں شہید بہشتی پروجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہو جانے کے ساتھ ہی بڑے بڑے مال بردار بحری جہاز اس بندرگاہ پر آنا شروع ہو جائیں گے-
.....
/169